ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2030 تک 10ہزار EV چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، رانا تنویر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہپاکستان تھری ویلرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے، الیکٹرک موٹر سائیکل کے لئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دو کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کا لائسنس دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے مختلف ماڈلز کی نمائش کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 31 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل کو پنجاب حکومت سبسڈائز کر رہی ہے،دوسری الیکٹرک وہیکل پالیسی 30 نومبر تک جاری کردیں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہپاکستان ماحول دوست گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر منتقل ہو رہا ہے۔

نجی کمپنیوں کی جانب سے مینوفیکچرنگ کا عمل شروع ہوگیا گے، چارجنگ سٹیشنز کے نا ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق 2030 تک 10ہزار EV چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس سے ایندھن کی درآمد پر انحصار کم ہوگا اور کلینر ٹیکنالوجیز کی طرف گاڑیوں سے زیادہ کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسری الیکٹریکل وہیکل پالیسی ہے اس سے قبل بھی ہماری حکومت ہی الیکٹریکل وہیکل پالیسی لیکر آئی تھی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت لاکھوں افراد مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت بھی 2 اور 3 ویلر پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق 2030 تک 10ہزار EV چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔fdk

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں