ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماحولیاتی نظام انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے، سندھ فرینڈز فورم

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ فرینڈز فورم کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے تیزی سے بڑھنے والے اثرات کے حوالے سے پریس کلب پر آگاہی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت فورم کے رہنمائوں ہالار جسکانی، نیاز منگریجو، عمیر انصاری، عالیہ بخشل تھلو اور دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتا ہواماحولیاتی نظام انسانی زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سردی کی شروعات ہونے کے باوجود بھی گرمی میں اضافہ اور برسات نہ ہو نا ہیں جو حد سے زائد بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی ہے جس سے انسانی زندگی سمیت زراعت کو بھی بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اس وقت کسی بھی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں جس کے سبب انسانی بیماریوں میں تشویشناک تک اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لیے قبل از وقت اقدامات کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں