ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان صاحب سے ملنے دیا نہ واپس جانے، بلکہ گھسیٹا گيا: شبلی فراز

He was not allowed to meet Khan Sahib

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر حراست میں لیے جانے کے بعد تحریک انصاف رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نہ خان صاحب سے ملنے دیا گيا نہ واپس جانے دیا گيا بلکہ گھسیٹا گيا۔

رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمر ایوب نے کہا کہ اس اقدام کے احکامات شہباز شریف اور مریم نواز کی طرف سے آئے تھے، حکومت نے آج ایک بار پھر اپوزیشن رہنماؤں کو یرغمال بنایا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گئے تھے، ہم نے ملاقات سے متعلق پوچھا تو پولیس نے حراست میں لینا شروع کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اور شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں، پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، ہم ایف آئی آر درج کروائیں گے اور تحریک استحقاق پیش کریں گے، آئی جی پنجاب، ہوم سیکریٹری پنجاب اور ڈی پی او کو برطرف کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں