ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک

پشاور: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کاکہنا ہےکہ  24 نومبر احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی۔

پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے   بشری بی بی نے  کہاکہ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے  رکن صوبائی اسمبلی  پانچ ہزار  اور رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کیا جائےگا، احتجاج میں شامل کارکنوں کی ویڈیوز گاڑی کے اندر سے لی جائیں گی تاکہ  حکومت کو عوامی طاقت کا اندازہ ہو۔

عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ ہر پارٹی رہنما کی جگہ تعین کردی گئی ہے، ہر رہنما اپنے قافلے کے ساتھ متعین کی گئی جگہ پر موجود ہوگا، 24 نومبر کی تمام کاوشوں کو تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں