ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل کا قیدی کے پی کے نوجوان کو فیڈریشن کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ فیڈریشن کے خلاف ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو مسلسل مہرے کی طرح استعمال کررہا ہے،

،انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی کے پی کے نوجوان کو فیڈریشن کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے ریاست کے خلاف الجہاد کے نعرے لگا کر پی ٹی آئی نےخود کو ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ثابت کر دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے سیاسی ونگ نے جہادی اسکواڈ بھی قائم کر دیا ہے،ریاست کو کمزور مت سمجھیں، ہمیں جتھوں اور بلوائیوں کا علاج کرنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہادی اسکواڈ اسلحے، شیلنگ، غلیلیں، کانچ، ربڑ کی گولیوں سے لیس ہو گا،فتنہ پارٹی نے جہادی اسکواڈ کو مسلح کیا ہے،فتنہ پارٹی کے 90 فیصد لوگ 24 نومبر کے احتجاج کے مخالف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں