ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی اامین گنڈاپو نے کہا کہ وفاق حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے ،میں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی نہیں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، ہمارا احتجاج پُرامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہوگا ،ہم مطالبات کی منظوری کیلئے ہر حد تک جائیں گے ،میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں