ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں طوفان سے تباہی‘ 5افراد ہلاک

برطانیہ میں بارش کے باعث گلی پانی اور کیچڑ سے بھری ہوئی ہے
برطانیہ میں بارش کے باعث گلی پانی اور کیچڑ سے بھری ہوئی ہے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں طوفان برٹ کے دوران شدید بارشسے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان کے دوران لندن سے ویسٹ انگلینڈ اور ویلز تک آمدورفت معطل ہوگئی،جب کہ ملک بھر میں روڈ، ریل، ائر، فیری سروس متاثر ہے۔ ملک بھر میں 161 فلڈ وارننگز اور 213 فلڈ الرٹس جاری کیے گئے جب کہ ویلز میں 22 فلڈ وارننگز اور اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کے 4 انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔ جنوبی ویلز میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں