ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضائی آلودگی: نئی دہلی میں ہائی برڈ تعلیمی ماڈل متعارف

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے بند اسکولوں کوہائبرڈ تعلیمی ماڈل کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈین ائر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے دارالحکومت میں ہائبرڈ تعلیم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اس تناظر میں نئی دہلی کے تعلیمی اداروںمیں حاضری کا تناسب کم کرکے آن لائن سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ حکومت نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ فضائی آلودگی کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ماسک پہنیں۔ اسکول کے اندر سرگرمیوں کو کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں ہوا کا معیار خطرناک حد سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئی دہلی میں دھواں چھوڑنے والے ٹرکوں اور اسی طرح کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سوا تمام طلبہ کے لیے اسکولوں میں تعلیم معطل کر دی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں