ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس فراڈ اور اسلحہ کیس: بائیڈن  کا جاتے جاتے  اپنے بیٹے کی سزا معافی  کا اعلان

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار کے آخری دنوں میں بیٹے ہنٹر بائیڈن کو ملنے والی سزا سے آزاد کردیا، دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنٹر بائیڈن کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنٹر بائیڈن کی سزا سے معافی ملنے کے بعد یقینی طور پر امریکی عدالتی نظام کی آزادی کے بارے میں نئے سرے سے جانچ پڑتال کی جائے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف میں اپنے خاص اور وفادار لوگوں کو نامزد کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ صدارتی دفتر چھوڑنے کے قریب ہیں، وہ 20 جنوری کو منصب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کردیں گے۔

خیال رہےکہ جوبائیڈن صدارت کے عہدے پر فائز ہوتےہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن کو رواں سال کے آغاز میں منشیات کے استعمال  کے وقت نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے جرم پرجھوٹ بولنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکس چوری کے ایک مقدمے میں بھی اعتراف جرم کیا تھا لیکن انہیں سزا نہیں سنائی گئی تھی، ممکنہ طور پر جونیئر جوبائیڈن کو 16 دسمبر سزا سنائی جانی تھی تاہم اس سے پہلے ہی جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں