ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

 ملتان میں کھیلے گئے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 140رنزکا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے۔   

پاکستان بلائنڈ کے بابر علی نے 2، محمد سلمان اور مطیع اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان بلائنڈ نے 140رنز کا ہدف 11ویں اوورز میں حاصل کر لیا،  پاکستان کی جانب سے نثارعلی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں