ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے 3 مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت دیا گیا: علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے 3 مطالبات کا جواب لاشوں کی صورت دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہماری جماعت نے ابھی 12 لوگوں کے مرنے کی تعداد دی ہے، ہم پرامن لوگ ہیں ہماری شہادتیں اٹھتی ہیں ہم شہیدوں کو نہیں بھولیں گے۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کیا آئین و قانون کی بات کرنے والوں کو خاموش کر دیا جائے گا؟ اپنے جائز حقوق کے لیے آنے والے لوگوں پر گولی چلائی گئی ، اللہ کرے گا ہمارا لیڈر باہر نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہ کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی؟ ڈی چوک یا سنگجانی ہمارا اندر کا معاملہ تھا، اس حوالے سے ہمیں کوئی نہ بتائے ،جس نے ظلم کیا ہے وہ عدالت میں جواب دے گا۔  

انہوں نے کہا کہ زمین پر خود کو خدا سمجھنے والوں کو شرم آنی چاہیئے ،عمران خان باہر نکل کر کسی سے انتقام نہیں لیں گے، ہم پولیس اور رینجرز کو بھی اپنا مانتے ہیں وہ بھی ہمارے شہداء ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں