ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن: امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکومت نے تیل کی غیر قانونی فروخت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے حاصل رقم کو ایٹمی پروگرام میں استعمال کرنے کو بنیاد بنا کر ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو عالمی تیل مارکیٹ سے دُور رکھنا ہے،  اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکا نے ایران کے 35 اداروں، شخصیات اور شعبوں پر پابندیاں لگائی ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ 11 اکتوبر کو لگائی گئی پابندیوں کی ایران کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی اور تیل فروخت کا سلسلہ جاری رکھا گیا جب کہ اس سے حاصل رقم کو ایٹمی پروگرام اور ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی استعمال کیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی منفی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اور پورا اختیار استعمال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں