ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے سی سی انڈر19ایشیا کپ،پاکستان سیمی �ائنل میں داخل

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم محمد ریاض اللہ کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت جاپان کو با آسانی 180رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے ، محمد ریاض اللہ نے ناقابل شکست 66 اور احمد حسین نے ناقابل شکست 30 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔جاپان انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 28.3 اوور میں 63 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جاپان کی ٹیم کے 10 کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی نہ ڈاخل ہوسکے۔نہار پرمار25رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حذیفہ نے 5 جبکہ محمد احمد اور احمد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔عمدہ بولنگ پر محمد حذیفہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں