ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو:عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی:توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی جب کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی عدالت نے منسوخ کردیے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہیں کی جبکہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ملزمان نے 342 کے سوالنامے کے جواب داخل کرادیے۔

اڈیالہ جیل میں خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ کے روبرو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ملزمان کی استدعا پر ایف آئی اے دریافت کی رپورٹ کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

دریں اثنا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزمان نے عدالت میں 342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیے۔ جس کے بعد سماعت کو 12 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں