ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے اقتدار سنبھال کر یوکرینی امداد کم کرنے کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ جنوری میں ان کی نئی انتظامیہ کے آغاز کے بعد امریکا یوکرین کو دی جانے والی مدد کم کر سکتا ہے۔ٹرمپ نے این بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اہم ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات کا اظہار کیا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کی حلف برداری کے بعد یوکرین کو امریکا سے ملنے والی امداد میں کمی کے لیے تیار رہنا چاہیے؟ ،جس کا جواب انہوں نے اثبات میں دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی کو ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں جانب لاکھوں کی تعداد میں ہلاک کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے امریکا کو ناٹو کا رکن برقرار رکھنے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے جواب دیاکہ اگرناٹو کے ارکان دفاعی اخراجات ادا کر رہے ہیں اور وہ سوچتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک کر رہے ہیں تو امریکا اپنی رکنیت برقرار رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں