ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں قیمتوں میں مسلسل 10ماہ سے اضافہ جاری

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں قیمتوں میں نومبر میں مسلسل دسویں مہینے اضافہ ہوا،تاہم اس دوران منافع کی رفتار سست پڑ گئی کیونکہ اِفراطِ زر کے رجحانات معیشت پر مسلسل اثر انداز ہو رہے ہیں۔ شماریات کے قومی ادارے کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتوں کے اِشاریے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ گوشت اور سبزیوں جیسی اشیائے خوردنی کی زیادہ قیمتیں تھیں۔ اشاریے میں 0.3 فیصد اضافے کے بعد ترقی کی شرح اکتوبر سے سست پڑ گئی۔ گاڑیوں جیسی مہنگی اشیا کی قیمتیں گر گئی ہیں، جو صارفین میں کفایت شعاری کے رجحان کی عکاس ہیں۔ گھروں کی فروخت میں کمی نے فرنیچر اور گھریلو آلات کی قیمتوں میں تخفیف کی جانب بھی مائل کیا۔ مصنوعات سازوں کی قیمتوں کا اشاریہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہوا ہے۔ چین کے مرکزی بینک نے ستمبر میں شرحِ سود میں کمی کی تھی، تاکہ معیشت میں مزید نمو کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومت نے اْن مقامی علاقوں کے لیے مالی امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا جو جائدادوں کی فروخت میں کمی سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔لیکن اس مرحلے پر ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مقامی طلب کو بڑھانے کے لیے یہ اقدامات کتنے موثر ثابت ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں