ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین اور کشمیر کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،شیری رحمان

اسلام آبا د(آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا میں
جاری جبر، دہشت گردی، قتل و غارت اور انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتی ہوں ، آج دنیا کے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی تکلیف دہ ہیں ،بالخصوص فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،آج فلسطین کی حالت دیکھیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے،پورا کا پورا غزہ قبرستان ،جبکہ اسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں