ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

پشاور(اسپورٹس ڈیسک )پی سی بی انٹرڈسٹرکٹ پشاورریجن انٹرکالجزکرکٹ ٹورنامنٹ کا ضلع نوشہرہ کے تحصیل کرکٹ گرائونڈ پرآغاز ہوگیا ، ریجنل اسپورٹس آفیسر کے زیرنگرانی ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخواء کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ کالج نوشہر ہ نے آئی سی ایم ایس چارسدہ کوپانچ وکٹوں سے مات دیدی ۔آئی سی ایم ایس چارسدہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورذ میں 177رنز کاہد ف مخالف ٹیم کودیاچارسدہ کی جانب سے آفاق نے 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نوشرہ کی جانب سے عباس نے بارہ رنز دیکر دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ کالج نوشہر ہ کے ابتدائی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیااورمطلوبہ ہدف 19وین اوورز میںحاصل کرلیافاضل 67اورباسط 45رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔اس موقع پرریجنل اسپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان نے فاتح ٹیم کومبارک باد دی اورکہاکہ اس قسم کے مقابلوںکے دوررس نتائج نکلیں گیااورہم پشاورریجن کی ایک بہترین ٹورنامنٹ صوبائی سطح کے مقابلوں کے لیے تیارکریں گے ۔انہوں نے ضلعی اسپورٹس آفیسر ذکاء اللہ نے عمدہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پران کی کاوشوں کوسہراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں