ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیض حمید وعدہ معاف گواہ نہیں بن سکتے،  عمران خان کو سزا بھی ہوگی، رانا ثنا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کاکہنا  ہے کہ9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی پراسیکیوشن بھی ہوگی اور سزا بھی ہوگی، فیض حمید کو وعدہ معاف گواہ بنانا ہوتا تو ایسی پریس ریلیز اور اقدام سامنے نہ آتا، انھیں وعدہ معاف گواہ نہیں بنایا جائیگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ فیض  حمیدپر سیکریٹ ایکٹ خلاف ورزی ثابت ہو تو ممکن ہے بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ ساتھ چلے، وعدہ معاف گواہ بنایا جاتا ہے کوئی اپنی مرضی سے وعدہ معاف گواہ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس وقت پر احتجاج کیا جب کوئی بڑا ایونٹ ہوتا تھا، آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت بھی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا، اس وقت کہا جارہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت احتجاج کے ماسٹر مائینڈ فیض حمید تھے۔ انھوں نے کہا کہ 9 مئی کی جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہونگی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، 9 مئی واقعات سے متعلق افواہ تھی کہ پی ٹی آئی کا مارچ فیض حمید کی ہدایت پرچل رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں