ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدارس رجسٹریشن بل:مولانا فضل الرحمن کے ساتھ د ھوکا ہوا، صدر اے این پی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان کاکہنا  ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ  مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر بہت بڑاد ھوکا ہوگیا ہے، پختونخوا کے عام کے ساتھ90 کی دہائی میں نوازشریف نے کھلے عام دھوکا کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صدر نے کہاکہ  حکومت نے دھوکا کچھ ایسے انداز میں دیا ہے کہ جیسے دن دہاڑے کسی کابچہ چوری  ہوجائے، اس حکومت نے ہمیشہ دھوکا ہی دیا ہے، ہمیں اس کا خوب تجربہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم پر تجاویزدی تھیں لیکن ملکی مفاد کی خاطرہم اپنی تجاویزسے پیچھے ہٹ گئے،مولانا فضل الرحمن کو دھوکا ملنے کے بعد حکومت پر سے اعتماد ختم ہوگیا ہے، حکومت نے اپنے مفاد کے لیے فضل الرحمن کی باتیں مان لیں تھیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نےرجسٹریشن مدارس بل پر اعتراض کرتے ہوئے بغیر دستخط کے مسترد کردیا تھا،  جس کے بعد سے حکومت اور فضل الرحمن کے درمیان کافی تناؤں پیدا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں