ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی

make judges controversial

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ کال پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے دی تھی اور اب تک اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے دی گئی کال کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ تاحال تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے کسی بھی طرح کا رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر وہ مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انہیں اپنے لہجے کو نرم اور رویے کو دھیما رکھنا ہوگا، کیونکہ سخت لہجے میں مذاکرات کو مذاق رات بنایا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کی اہمیت ہے، لہذا حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ابتدابھی انہیں ہی کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں