ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرالکاہل کے ملک وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ‘ سونامی کا انتباہ جاری

وانواٹو میں زلزلے کے باعث دیوار گرنے سے گاڑی تباہ ہوگئی ہے

پورٹ ولا (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرالکاہل کے ملک وانواٹو کے علاقے پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت پر کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں