ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج میں زخمی ہونےوالا ایک اور رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

اسلام آباد:26 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں زخمی ہونے والا رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سر میں گولی لگنے سے زخمی رینجرز کا لانس نائیک تنویر احمد کوما میں تھا جوکہ جانبر نہ ہوسکا، شہید اہلکار تھانہ ترنول کے علاقے میں مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

لانس نائیک تنویر 3 ہفتوں سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا، وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 933 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں