ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دلجیت نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان اور الو ارجن جیسے نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ایشیا کی 50 مشہور شخصیات کی فہرست میں دلجیت دوسانجھ سال 2024 میں شاہ رخ خان اور الو ارجن سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی شخصیت قرار پائے۔

فہرست میں شاہ رخ خان، پشپا اسٹار الوارجن، امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا اور اریجیت سنگھ بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں شامل دیگر ہندوستانی مشہور شخصیات میں پربھاس 14 ویں نمبر پر ہیں اور راج کمار راؤ پندرہویں، اسی طرح کارتک آریان (25 ویں)، امیتابھ بچن (26 ویں)، عالیہ بھٹ (30 ویں)، شاہ رخ خان (32 ویں)، اور ہریتک روشن (47 ویں) پر رہے۔

ایشیا کی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے پر دلجیت دوسانجھ نے اس کا سہرا اپنے مداحوں کو دیا اور اُن کے ساتھ یہ خوش خبری بھی شیئر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں