ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان



اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین کی نامزدگی  کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی  کے  معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے  نامزدگی کے معاملے پر بانی چئیرمین نے پی ٹی آئی کی قیادت کی سرزنش کی۔

ذرائع   کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پی اے سی کون ہو گا فیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار نہیں، میری طرف سے چئیرمین پی اے سی کے لئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔

ذرائع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پی اے سی چئیرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی استعفی ہونے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین پی اے سی کے یئے طارق فضل چوہدری کی جانب سے دو بار خط لکھا گیا تھا،  پی ٹی آئی نے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھا، دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھا۔ 

اس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر رکھا گیا تھا اور ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔

پی ٹی آئی اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں