ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق



کوئٹہ:

بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

کوچ مالکان کے مطابق کوئتہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووٴں  نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رُکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق  جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔

کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووٴں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں