ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والے فلاحی ادارے بند کرنے کا اعلان

employing women in Afghanistan

کابل: افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والے تمام فلاحی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی، ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے، دو سال بھی قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔

حکومتی ترجمان نے کہا تھا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں خواتین استعمال کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں