ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار گل زمان جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار گل زمان موٹرسائیکل پر گھر سے تھانہ کینٹ جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، واقعہ ممش خیل کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار گل زمان موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا اور ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کرکرآپریشن شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں