ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انصاف لائرز فورم قیادت نے فیصلوں میں بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کرلیا

Insaf Lawyers Forum leadership acknowledged

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے معاملات میں مداخلت سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف لائرز فورم کی قیادت نے فیصلوں میں بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کر لیا، بشریٰ بی بی نے سیکریٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی کو ہٹانے کے احکامات دیے۔

علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ ادا کیے تھے، قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کے لیے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کا کہا، علی زمان کے معاملات کو بشریٰ بی بی کے سامنے رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، بشریٰ بی بی نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے لگائی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری انصاف لائرز فورم کے پی کے کو بغیر شوکاز یا مشاورت کے ہٹایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں