ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور:ذاتی دشمنی پر فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق

8 people were killed

پشاور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے تہکال میں ذاتی دشمنی کے باعث فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ لاشوں سمیت زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں