ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکاری کے بعد باکسنگ! خوشحال خان نے حریف کو ناک آؤٹ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے بعد اب باکسنگ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی کا زبردست انداز میں اعلان کر دیا۔

لاہور میں منعقد ہونے والے ایک عالمی باکسنگ مقابلے میں خوشحال خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف بشر خان کو شکست دی۔ 

اس شاندار کامیابی پر خوشحال خان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں جیت کے بعد جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تاریخی لمحے پر خوشحال خان کے دوست اور ساتھی فنکار علی رضا اور سحر حیات بھی انہیں سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔ دونوں نے خوشحال کی فتح پر ان کے ساتھ خوشی منائی اور اس موقع کو یادگار بنایا۔

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

اداکار کی اس کامیابی پر مداحوں کی جانب سے خوشحال خان کو زبردست داد دی جا رہی ہے۔ 

مداحوں کا کہنا ہے کہ خوشحال خان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف ایک شاندار اداکار ہیں بلکہ باکسنگ جیسے سخت کھیل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں