ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ جنگ بندی ختم ہوجائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ 

Israel should attack Iran

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔

بین الاقوامی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کے دن 12 بجے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا، جس کے بعد تباہی آئے گی اور بہت نقصان ہو گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہوگا کہ ہم امن معاہدہ منسوخ کردیں اور تمام شرائط ختم کر دیں، یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردن اور مصر نے فلسطینیوں کو نہیں بسایا تو ان کی امداد بند کردیں گے، میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں