ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار



کراچی:

جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔

مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر  ملاوی میں ورک/ریزیڈنٹ ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ۔ مذکورہ ایجنٹ نے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ویزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ  پر جعلی ویزے چسپاں کیے تاکہ پاسپورٹ زیادہ مستند لگے ۔

مسافر کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں