ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر اسے نکاح فسخ کرنے کا حق دینا غیر اسلامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران کونسل نے اس مؤقف کا اظہار کیا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو شوہر سے نکاح ختم کرنے کا اختیار دیتا ہے، شریعت کے مطابق درست نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر نکاح فسخ کرنے کا اختیار دینے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، جس پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے واضح کر دی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں نکاح سے قبل تھیلیسیمیا یا دیگر متعدی امراض کی جانچ کو اختیاری طور پر نکاح نامے کا حصہ بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔

مزید برآں، اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی اعضا کی پیوندکاری سے متعلق بھی رائے دی کہ اگر اس سے کسی کی زندگی خطرے میں نہ پڑے تو انسانی اعضا کی پیوندکاری جائز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں