ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آنجہانی اداکار اوم پوری کی سابقہ اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی ذاتی زندگی پر پہلی اہلیہ سیما کپور نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

آنجہانی اداکار اوم پوری کی وفات کو کئی برس گزر چکے ہیں تاہم حال ہی میں، ان کی سابقہ اہلیہ سیما کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اوم پوری نے شادی سے عین قبل اپنے گھریلو ملازمہ سے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔

سیما کپور کے مطابق ان کی منگنی 1989 میں ہوئی اور دونوں خاندانوں نے جلد بازی میں شادی طے کر دی۔ شادی سے ایک دن پہلے، اوم پوری نے انہیں ایک دریا کنارے لے جا کر اپنے ماضی کے تعلقات کا ذکر کیا۔ اس وقت شادی کے دعوت نامے بھیج دیے جا چکے تھے اور وہ ایک ایسے چھوٹے شہر میں شادی کر رہے تھے جہاں ان کے والدین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

سیما کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات پہلے معلوم ہوتی تو وہ شادی کا فیصلہ نہ کرتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوم پوری نے شاید یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ ایماندار ہیں، مگر یہ رویہ ایک جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں وہ ہرگز ایسی شادی نہ کرتیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں