ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت کشیدگی، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج بریفنگ دیں گے



اسلام آباد:

پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق آج بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں