ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے زہریلی گولیاں کھالی تھیں

بالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ مذاق اور پرینک کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

کبھی کبھی چھوٹا سا مذاق بھی کسی کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ بن جاتا ہے۔ کچھ پرینک ایسے ہوتے ہیں جسے سچ جان کر لوگ اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرلیتے ہیں۔

اجے دیوگن کی زندگی میں ہونے والے ایک واقعے نے ایسا ہی ہولناک منظر پیدا کردیا تھا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار آج بھی کانپ جاتے ہیں۔

اداکار اجے دیوگن نے اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ شوٹنگ کرنے والے ایک ساتھی اداکار کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ ساتھی اداکار کی نوبیاہتا جب بھی سیٹ پر ملنے آتیں تو میں کہتا کہ آپ کے پتی کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

اداکار اجے دیوگن نے بتایا کہ جس پر اُن خاتون نے کہا کہ مجھے آپ کی مذاق اور پرینک کرنے کی عادت کا پتا ہے۔

اجے دیوگن نے کہا کہ میں مسلسل مذاقاً اکساتا رہا کہ ہماری شوٹنگ رات میں ختم ہوجاتی ہے اور میں 10 بجے اپنے کمرے میں آجاتا ہوں لیکن آپ کے شوہر شوٹنگ کا بہانہ کرکے کسی اور سے ملنے جاتے ہیں۔

اداکار کے بقول میرے بار بار کہنے پر انھیں یقین آگیا اور ایک دن ہمیں اطلاع ملی کہ اُن خاتون نے گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ہے اور اسپتال میں ہیں۔

اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے اُن خاتون کی زندگی بچالی جس کے بعد میری بھی جان میں جان آئی تھی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں