ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نور پور تھل، معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل، قاتل کزن گرفتار



نور پور تھل:

ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک افسوسناک واردات میں معروف ٹک ٹاکر اقراء، جو سوشل میڈیا پر تھل کی شہزادی کے نام سے جانی جاتی تھیں، کو ان کے ہی گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

ملزم جو مقتولہ کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا، نے طیش میں آ کر اقراء کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اقراء عرف تھل کی شہزادی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور مقامی سطح پر ایک معروف ٹک ٹاکر کے طور پر جانی جاتی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں