ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے کو 11 مہینوں کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

پاکستان ریلوے کو موجودہ مالی سال کے گیارہ مہینوں کے دوران تراسی ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 77 ارب روپے تھی۔پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسافر ٹرینوں سے بیالیس ارب روپے مال بردار گاڑیوں سے 29ارب روپے اور دیگر ذرائع سے بارہ ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔توقع ہے کہ رواں سال پاکستان ریلوے کی آمدن گزشتہ سال کے اٹھاسی ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی سے زیادہ رہے گی۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں