ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ 2025-26ؔ: دفاع کے لیے 20 فیصد اضافےکے ساتھ2 ہزار 550 ارب روپے مختص

وفاقی حکومت نے 175کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 میں دفاع کے لیے 20 فیصد اضافےکے ساتھ2 ہزار 550 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے رکھے گئے تھے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خطرات سے دوچار ہے اور مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور JCOsکے لیے اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ یہ اخراجات مالی سال 26-2025 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں