ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل



مردان:

تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں