ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے بھارت اور عالمی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی اور عالمی میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی اور عالمی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بہت سی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

حکومت پاکستان نے اس منفی پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ایک ناپسندیدہ صورتحال پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے پاکستان کے موقف کو صدر، وزیر اعظم اور وزارت خارجہ نے بہت تفصیل سے بیان کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کے ذریعے پاکستان نے اپنا موقف بھی پہنچایا ہے۔ باقی سب بدنیتی پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ پروپیگنڈہ ہے۔

دفتر خارجہ کے اعلی حکام نے  اس پراپیگنڈے کق مسترد کیا ہے اور متنبے کیا ہے کہ اس مزموم سازش کو پاکستان دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں