ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طبعی موت یا پھر قتل، حمیرا اصغر کی ابتدائی فارنزک رپورٹ نے راز سے پردہ اٹھا دیا



کراچی:

معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کو پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل کیے گئے کیمیکل ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، جن میں اداکارہ کی موت کے حوالے سے اہم وجہ سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن کے نمونے جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے۔

لیبارٹری کی جانب سے موصول شدہ رپورٹس میں کسی قسم کے زہریلے مادے یا مشکوک کیمیکل کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: حمیرا کو کوئی تنگ کر رہا تھا، قتل کا شُبہ ہے؛ والدین کے پہلے انٹرویو میں انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال چند رپورٹس آنا باقی ہیں اور مکمل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکے گی۔

 تاہم، ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت کسی زہریلی شے کے باعث نہیں ہوئی، جس سے کیس کا رخ واضح طور پر ایک قدرتی موت کی طرف مڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقعے رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے ملی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں