ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اروشی روٹیلا نے اپنے نام پر بینک بننے کا دعویٰ کردیا

اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار پھر اپنی منفرد دعووں اور مزاحیہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اروشی روٹیلا نے خود کو نہ صرف ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا، بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے نام سے جلد ایک نیا بینک قائم ہونے جا رہا ہے۔

ویڈیو میں اروشی نے ساتھی اداکار کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی ہے۔ اداکارہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھارت کی اگلی وزیر خزانہ قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں جب ایک ویٹر ان کیلئے مشہور فرائیڈ چکن لے کر آتی ہے تو اروشی ہنستے ہوئے کہتی ہیں، ’اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!‘۔

سوشل میڈیا پر اروشی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے دعووں پر حیرت میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں