ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان جلال پور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 4 افراد ڈوب کر جاں بحق

ملتان کے علاقے جلال پور میں کشتی الٹنے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

سٹی پولیس آفیسر کے مطابق کشتی میں 30 افراد سوار تھے، جن میں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ حادثے میں لاپتا دو ماہ کے بچے کی تلاش جاری ہے۔

سی پی او نے بتایا کہ کشتی میں سوار باقی تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ کشتی دراصل سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کی جا رہی تھی لیکن ضرورت سے زیادہ لوگ سوار ہونے کے باعث الٹ گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں