لندن: برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا رینر نے حالیہ دنوں میں ایک نیا گھر خریدنے کے دوران مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان پر سیاسی و عوامی دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی، یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس نے حکومتی اور جماعتی سطح پر بھی دباؤ پیدا کر دیا۔
انجیلا رینر نے اپنے استعفے کے اعلان میں کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی غلطیوں کے باعث حکومت یا لیبر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ، ذمہ داری قبول کرنا ہی درست راستہ ہے تاکہ حکومت عوامی خدمت پر توجہ مرکوز رکھ سکے۔