اسلام آباد:۔ ایران نے اسلام آباد سے تہران کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مشورے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایئر ٹرانسپورٹیشن کے معاملے میں ایک وسیع معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کا پہلا قابل ذکر نتیجہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے سامنے آیا ہے ۔
معروف ایرانی ایئر لائن ایران ایئر براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے جو دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنے گی۔