پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ SHO سدو جہ اور DSP مورو موقع پر پہنچے جبکہ DHO نوشہروفیروز کی جانب سے ایمبولینسیں روانہ کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت غلام محمد ولد بخشن جانوری،سکنہ لقمان ضلع خیرپور،علی احمد جانوری دیگر 3 خواتین اور 2 بچوں کی شناخت بھی جاری ہے۔ذمے وار ڈمپر کو پولیس نے ضبط لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جائے حادثہ پر موجود افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔