ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قتل کیس میں نامزد اداکار نے عدالت سے زہر دینے کا مطالبہ کردیا

قتل کے الزام میں گرفتار جنوبی بھارتی اداکار درشن تھگودیپا نے عدالت سے زہر دینے کا مطالبہ کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی عدالت میں رینوکا سوامی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے اداکار درشن تھگودیپا کی جانب سے دائر کی گئی پیراپنا اگراہارا سینٹرل جیل سے بلاری جیل منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

جس پر اداکار نے عدالت سے اپیل کی کہ انہیں زہر دے دیا جائے کیونکہ عدالت کی جانب سے ان کی جیل منتقلی کی درخواست درشن کی بگڑتی صحت کی وجہ سے مسترد ہوئی تھی۔ 

اداکار نے عدالت کو بتایا کہ وہ فنگل انفیکشن میں مبتلا ہیں جب کہ انہوں نے ایک ماہ سے سورج نہیں دیکھا ہے تاہم جیل منتقلی کی کوئی خاص وجہ نہ ہونے پر عدالت نے جب درشن کی درخواست کو مسترد کردیا تو اداکار نے دلبرداشتہ ہوکر عدالت میں کہا ’براہ کرم مجھے زہر دے دیں، زہر دینے کا حکم جاری کردی‘۔

جج نے درشن کے اس مطالبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے الفاظ دوبارہ نہ دہرائیں۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کو حکم دیا کہ اداکار درشن کو جیل اندر ہی چہل قدمی کی اجازت دی جائے اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ 

واضح رہے کہ کنڑ اداکار درشن تھگودیپا پر 33 سالہ رینوکا سوامی رکشہ ڈرائیور کو اغواء کر کے تشدد و قتل کرنے کا الزام ہے۔ رکشہ ڈرائیور رینوکا سوامی درشن کا ایک دیوانہ مداح تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے درشن کی قریبی ساتھی اداکارہ پویترا کو نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں