ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن پراسرائیل کےفضائی حملے: 35افراد جاں بحق،131 سے زائد زخمی

صنعا:اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد  جاں بحق اور131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں اسرائیل کے 10 طیاروں نے حصہ لیا اور 30 سے زائد بم اور میزائل داغے گئے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق یمن میں قائم گروپ  حوثی کی وزارت صحت کے ترجمان انیس السباہی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 35 شہری جاں بحق جبکہ 131 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، یہ تعداد حتمی نہیں ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے صنعا میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی کیمپ، ایندھن کے ذخائر اور وزارت دفاع کی عمارت شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے آپریشن رنگنگ بیلز کے تحت کیے گئے اور ان میں حوثیوں کو ایک اور دردناک دھچکا دیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی پہنچ دور تک ہے اور شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

یمن وزارت صحت نے بتایا کہ حملے دارالحکومت صنعاء اور صوبہ الجوف میں کیے گئے، ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں،  وزارت نے کہا کہ فضائی حملوں میں شہری اور رہائشی علاقے نشانہ بنے، جن میں صنعاء کے التحریر محلے کے مکانات، شہر کے جنوب مغرب میں 60 فٹ روڈ پر ایک طبی سہولت اور الجوف کے دارالحکومت الحزم میں ایک سرکاری عمارت شامل ہیں۔ شہری دفاع کی ٹیمیں بمباری سے لگنے والی آگ بجھانے اور زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے صنعاء اور الجوف میں حوثی اہداف پر بمباری کی، جن میں فوجی کیمپ، ایندھن کا ڈپو اور ایک میڈیا آفس شامل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں